13 March 2017 - 11:34
News ID: 426856
فونت
امریکہ میں اسلام کے بارے میں عدم آگاہی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مسلمان کے ساتھ ملاقات کے زیرعنواں ملک گیر کمپین کا اہتمام کیا گیا۔
امریکن مسلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جوان مسلمانوں کی انجمن نے اسلام کے بارے میں عدم آگاہی کے خاتمے اور مسلمانوں کے بارے میں امریکی عوام کی معلومات کی غرض سے ہفتے کے روز ایک مسلمان کے ساتھ ملاقات کے زیر عنواں کمپین کیا۔

اس ملک گیر کمپین میں امریکہ کے پچاس سے زائد شہروں میں ایک سو چوبیس مقامات پر رضاکارانہ طور پر سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوئے جنھوں نے اسلام کے بارے میں لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

اس کمپین کا مقصد، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں امریکیوں کو معلومات فراہم کرنا اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام کرنا تھا۔

میٹ اے مسلم، نامی اس کمپین کے موقع پر امریکہ کے مختلف شہروں میں سینکڑوں مسلمانوں نے مارچ بھی کیا۔

امریکہ کی ایف بی آئی پولیس کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں مسلمانوں سے کی جانے والی نفرت کے نتیجے میں جرائم میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اور ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی امریکہ میں مسلمانوں اور ان کی مساجد پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬