22 March 2017 - 22:14
News ID: 427032
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، سعودی عرب کے سرحدی شہروں، جیزان اور نجران میں، سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق، جیزان کے علاقے میں واقع دخان، منترہ، شبکہ اور ثوابتہ کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے، نجران کے علاقے میں سعودی فوج کے ایک اہم ٹھکانے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس میں نتیجے میں مذکورہ اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے نجران کے علاقے الخضرا میں سعودی فوج کی ایک بکتربند اور دو دیگر گاڑیوں کو  بھی تباہ کردیا ہے۔ مشرقی الحماد میں سعودی فوجیوں پر کئے گئے ایک راکٹ حملے میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

دوسری جانب یمن کی وزارت دفاع نے عاصف ایک نام کے نئے میزائل کی فوج میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے عاصف ایک میزائل کی فوج میں شمولیت کا مقصد سعودی اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں ملکی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ کے دوران قاصف، ہدہد، راصد اور رقیب نام کے ، ڈرون طیارے بھی فوج کے حوالے کیے تھے۔

سعودی عرب کی جانب سے محاصرے اور جارحیت کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬