22 March 2017 - 23:27
News ID: 427037
فونت
عمان کا عرب رہنماؤں کو انتباہ؛
عمان کے اعلی حکام نے اردن کے حکام کو ارسال کردہ پیغام میں کہا: اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں اگر ایران کے خلاف مؤقف اختیار کیا گیا تو وہ اس اجلاس میں اعلی سطح پر شرکت نہیں کرے گا ۔
مسقط

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے اعلی حکام نے اردن کے حکام کو ارسال کردہ پیغام میں اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں ایران کے خلاف بیان بازی سے پرھیز کی دعوت دی ۔

اس پیغام میں ایا ہے : عرب سربراہی اجلاس کے بیانیہ میں اگر کوئی اختلافی اور مشکل ساز موضوع موجود ہوا تو عمان اس اجلاس میں اعلی سطح پر شرکت کرنے سے معذور ہوگا۔

عمان کے حکمراں نے کہا: اگر بعض عرب برادر ممالک ، ایران کے خلاف اپنی انتہا پسندانہ روش پر قائم رہے اور اپنی مرضی دیگر عرب ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کریں گے تو عمان ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ عمان اور کویت دونوں ممالک ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حق میں ہیں جبکہ سعودی عرب ، امارات اور قطر، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کومضبوط رکھنا چاہتے ہیں اور خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬