23 March 2017 - 22:43
News ID: 427060
فونت
سعد الساعدی :
اہل الحق تحریک عراق کی سیاسی دفتر کے رکن نے کہا : عوامی رضاکار فوج نے دشمنوں کی طرف سے عراق کی تقسیم و ٹکڑے کرنے کی سازش کو ناکام کر دیا ہے ۔
عوامی رضاکار فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل الحق تحریک عراق کی سیاسی دفتر کے رکن سعد الساعدی نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : عراق کی عوامی رضاکار فوج نے امریکا و صیہونی اسرائیل حکومت اور خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی طرف سے عراق کو تقسیم و ٹکڑے کرنے کی مشترکہ سازش کو ناکام کر دیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : کسی کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کا حق نہیں ہے اور عوامی رضاکار فوج عراق کے محافظین میں تبدیل ہو گیا ہے ۔

اہل الحق تحریک عراق کی سیاسی دفتر کے رکن نے وضاحت کی :عوامی وضاکار فوج وہ سلامتی کونسل جس نے موصل کو داعش کے حوالہ کیا تھا اس سے منسلک نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا : بیرون ملک میں عراق کی تقسیم و تجزیہ کے مقصد سے اجلاس منعقد ہوتا ہے اور یہ اجلاس خطے کی ممالک کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت دیتا ہے ۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے گذشتہ شب بیان کیا کہ عوامی رضاکار فوج عرقی حکومت کا ایک جز ہے اور وہ کسی کو اجازت نہیں دے گا کہ فوجی ادارہ کے قانون کے خلاف کوئی اسلحہ ہاتھوں میں اٹھا لے ۔

حیدر العبادی نے داعش کے خلاف عالمی متحدہ ممالک کا واشنگٹن میں اجلاس کی افتتاحیہ میں بیان کیا تھا کہ داعش کی نابودی ان ممالک کے مشترک مقصد ہونا چاہیئے ان کے سیاسی موقف کے اختلاف کو نظر انداز کرتے ہوئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬