25 March 2017 - 15:35
News ID: 427086
فونت
نیو یارک میں سیکڑوں امریکی شہریوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
امریکا میں مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نیویارک سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا اور سیاہ فام امریکی شہری تیموتی کومن کے کیس میں انصاف کا مطالبہ کیا جس کو ایک سفید فام نسل پرست امریکی شہری نے قتل کردیا تھا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ تیموتی کومن گذشتہ پیر کو اپنے گھر کے قریب کوڑے دان میں موجود پلاسٹیک کی بوتلیں نکال کر جمع کررہا تھا کہ جیمز جیکسن نامی ایک سفید فام نسل پرست امریکی شہری نے اس کے سینے میں چاقوبھونک دیا اور وہاں سے فرار کرگیا۔

تمیوتی کومن نے اسپتال میں دم توڑنے سے پہلے خود کو زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن پہنچایا تاکہ پولیس اس کی مدد کرسکے۔

پولیس نے جب  قاتل جیمزجیکسن کی سی سی ٹی وی سے لی گئیں فوٹیج نشرکیں تو اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے قاتل پر نفرت کے نتیجے میں قتل جیسے جرائم کے ارتکاب کی فرد جرم عائد کی ہے۔

نسل پرست سفید فام امریکی قاتل جیمز جیکسن بالٹیمور کا رہنے والا ہے اور اس نے پولیس کو بیان دیاہے کہ وہ سیاہ فام امریکی شہریوں کو قتل کرنے کے لئے ہی نیویارک آیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬