27 March 2017 - 20:04
News ID: 427126
فونت
ایران کے صدر حسن روحانی ، روسی صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے اس دورے میں وزیرخارجہ، وزیرپٹرولیئم اور وزیر صنعت ، معدنیات و تجارت سمیت کئی اعلی عہدیدار بھی موجود ہیں۔

صدر حسن روحانی اپنے دو روزہ دورہ ماسکو میں روسی صدر سمیت اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے اور مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے-

ایران کے صدر روحانی پیر کو روس کے وزیراعظم دمیتری مدویدوف سے ملاقات میں یوریشیا اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارتی تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے جبکہ ایران اور روس کے صدور کی ملاقات منگل کو ہوگی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬