27 March 2017 - 21:05
News ID: 427134
فونت
داعش نے عراقی شہر موصل کے ۱۹۱ شہریوں کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے 170 عراقی شہریوں کو جو موصل کے الاقتصادین محلے  سے اپنی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے ، قتل کر دیا ہے جبکہ باقی 21 افراد کو مشرقی موصل کے الثورہ محلے میں قتل کیا گیا ہے۔

عراقی عہدیدار کے مطابق ان اکیس افراد نے داعش کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ داعش دہشت گردوں نے مشرقی موصل کے 36 شہریوں کو بھی گولی مار دی ہے۔

درایں اثنا نینوا مشترکہ آپریشنل کمان نے مغربی موصل میں جاری جنگ اور آزاد ہونے والے علاقوں کے دو نئے نقشے منتشر کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشت گرد شہر کے قدیمی علاقے میں واقع تاریخی النوری مسجد میں اپنے اڈے کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس علاقے میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اس نقشے کے مطابق مغربی موصل کے تقریبا ساٹھ فیصد علاقے آزاد ہو چکے ہیں اور اس وقت زیادہ تر کوشش شہر کے قدیمی حصے کو آزاد کرانے پر مرکوز ہے کہ جہاں داعش کی تعداد زیادہ ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ شہر موصل کے قدیمی علاقے کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬