03 April 2017 - 23:55
News ID: 427285
فونت
آصف صفوی:
وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورنا اور کارخانوں کی بجلی منقطع کرکے عوام کو بے روزگار کرنا کے الیکٹرک کا وطیرہ ہے۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے الیکٹرک کی نجکاری سے ملک و قوم کم و پیش اتنا ہی نقصان پہنچا ہے جتنا تکفیری دہشت گردی سے ملک و قوم کو پہنچا ہے، کے الیکڑک حکومت کی چھتری تلے کراچی کے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، اب بھی وقت ہے کہ ملک اور قوم کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے کے الیکڑک کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے، نواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورنا اور کارخانوں کی بجلی منقطع کرکے عوام کو بے روزگار کرنا کے الیکٹرک کا وطیرہ ہے، کراچی جیسے حساس شہر میں کے الیکڑک نے طبقاتی کنکشن میں نہایت خاموشی سے خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت پوش علاقوں میں بجلی چوری کی وارداتوں کے باوجود لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی، جبکہ وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے والے مڈل کلاس صارفین کو کئی گھنٹے لوڈشیدنگ کے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬