05 April 2017 - 13:10
News ID: 427306
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
لبنان کے سنی عالم دین نے« شهادت اور پیروزی» کے عنوان سے لبنان میں ہونے والے اجلاس میں کہا: سعودیوں کی پیشانی پر یمنیوں خون بدنما دھبہ ہے ۔
شیخ صهیب حبلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، « شهادت اور پیروزی» اجلاس ، مجاھدین یمن آرگنائزیشن کی جانب سے حضرت زهرا(س) کمپلیکس صیدائے لبنان میں منعقد ہوا ، جس میں علماء ، شخصیتوں اور مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں لبنان کے سنی عالم دین نے تقریر کرتے ہوئے کہا: عرب نامی اتحاد نے جنگ کا گھناونا کھیل شروع کر کے امریکا ، غاصب صھیونیت اور دھشت گردوں کی خدمت کی ہے نیز اس سے اسلام و عربی غیرت کے دعویداروں کے چہرے پر پڑی نقاب اتار گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سچے مسلمان اور عرب ھرگز اس جنایت میں شریک نہیں ہے نیز اس نے کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے انسانیت اور اسلام کی پیشانی پر شرم کا پسینہ آجائے ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے کہا: غزہ پٹی ، لبنان اور یمن میں قتل عام ہونے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، ہاں بس اتنا سا فرق ہے کہ یمن میں بمباری کرنے والے جنگی جہازوں پر کلمہ «لا اله الا الله و محمد رسول الله» لکھا ہے ۔

شیخ حبلی نے مزید کہا: یہ بات نہایت دردناک ہے کہ ایک مسلمان اپنے مسلمان برادر کے ہاتھوں میں موجود اسلحہ سے مارا جائے جبکہ اس کے اسلحہ کا رخ دشمن کی جانب ہونا چاہئے ۔

انہوں نے یمن دشمن میڈیا کی جال میں نہ پھسنے کی تاکید کی اور کہا: یمن مخالف میڈیا ، یمن کے خلاف جنگ کا مقصد عربستان سعودی اور حرمین شریفین پر شیعوں کا قبضہ ہونے سے روکنا بتا رہے ہیں ۔

الفت کونسل لبنان کے سربراہ نے کہا: کیوں اسلام اور عربیت کے دعویدار مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کہ جو آئے دن غاصب صھیونیت کی تجازو گری اور زیادتی سے روبرو ہے کی بقا اور نجات کے اسباب فراہم نہیں کرتے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬