15 April 2017 - 11:55
News ID: 427510
فونت
امریکہ نے نیوکلیئرگریویٹی بم کا تجربہ کر کے ایک بار پھر یہ دکھانے کی کوشش کی کہ وہ اپنے آپ کوعالمی قوانین سے مبرا سمجھتا ہے۔
امریکا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ نے بی61 کے ذریعے نیوکلیئر بم 12کا تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا کے تنوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا ۔ یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ائیر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔

بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بم ایف 16کے ذریعے آسانی کے ساتھ گرایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردیے جائیں گے.

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے افغانستان میں بموں کی ماں کہلایاجانے والا تباہ کن بم استعمال کیا تھا۔

امریکہ حالیہ دنوں میں اس قسم کے مہلک ہتھیاروں کے تجربوں سے ایک جانب یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ عالمی قوانین کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا اور دوسری جانب مہلک ہتھیاروں کو تلف کرنے اورمہلک ہتھیاروں پر پابندی عائد کئے جانے کے اس کے نعروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ خود امریکہ اپنے اس قسم کے تجربوں سے دنیا کو ایک ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬