21 April 2017 - 18:06
News ID: 427636
فونت
عراقی حکومت نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے کہا : وہ عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے خلاف ترک صدر کے بے بنیاد بیان کے ردعمل  میں کہا : ترکی کے صدر عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دیں۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے اس بیان میں کہا : عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے دہشت گردوں کے قبضے سے عراقی سرزمین کو آزاد کرانے کے لئےعراقی افواج کے شانہ بشانہ جنگ کی ہے اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا : عراقی فورسز اور رضاکار دستے عراقی عوام کی عزت اور عظمت کا مظہر ہیں جو عراقی قوانین کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں ۔

اس بیانہ میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : عراق کا اپنا قومی اقتدار اعلی ہے اور ملک کے قانون کے مطابق عوامی رضاکار فورس عراقی افواج کا حصہ ہے، الحشدالشعبی عراق اور عراقی عوام کی وفادار فورس ہے اور وہ کسی دوسرے ملک کے تابع نہیں ہے۔

حیدر العبادی کے دفتر نے کہا: عراقی فورسز اور رضاکار دستے عراقی عوام کی عزت اور عظمت کا مظہر ہیں جو عراقی قوانین کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں ۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے دیگر ہمسایہ ملکوں سے بھی کہا ہے کہ وہ عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کریں اور دہشت گردی کے خلاف جو علاقے اور دنیا کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے، جنگ میں عراق کی مدد کریں۔

ترکی کو عراق کی رضاکار فورس کے بارے میں زبان درازی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے امور میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے  کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترک  صدر رجب طیب اردوغان نے عراق کی رضاکار فورس کو دہشت گرد قراردیا تھا جس کے بعد عراقی حکومت نے بغداد میں ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬