26 April 2017 - 15:07
News ID: 427735
فونت
روس کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں ۔
روس کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ گنادی گیٹلوف نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے 4 اپریل کو شام کے صوبہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کے بارے میں غیر جانبدار کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی جس پر امریکہ نے کوئی توجہ نہیں دی اور امریکی حکام ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر غیر جانبدار تحقیقات اور تفتیش کے حق میں نہیں ہیں وہ صرف شامی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬