‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2017 - 09:13
News ID: 427759
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جامعہ اہلبیتؑ اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ محمد شفا نجفی کو حکومت پاکستان کی طرف سے قرآن مجید کے متفقہ ترجمے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں بطور نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
قرآن مجید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جامعہ اہلبیتؑ اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ محمد شفا نجفی کو حکومت پاکستان کی طرف سے قرآن مجید کے متفقہ ترجمے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں بطور نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے پانچوں وفاق المدارس سے ایک ایک نمائندہ عالم دین کا نام طلب کیا گیا تھا تاکہ پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن مجید ناظرہ اور ترجمہ پڑھانے کیلئے متفقہ مسودہ کی منظوری دی جا سکے۔ جس کیلئے پارلیمنٹ نے قانون سازی پہلے سے کرلی ہے۔

اتحاد تنظیمات کے قائم مقام صدر مولانا حنیف جالندھری کی طرف سے کمیٹی میں وفاق المدارس الشیعہ کے حجت الاسلام شیخ محمد شفا نجفی، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا منظور مینگل، تنظیم المدارس اہلسنت کے حجت الاسلام صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی، وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا نجیب اللہ طارق اور رابطہ المدارس الاسلامیہ ڈاکٹر مولانا عطاالرحمان کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید قاضی نیاز حسین نقوی نے تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ناظرہ اور ترجمہ پڑھانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب الٰہی، دستور حیات ہے، جس کو سمجھنے کیلئے ترجمہ جاننا ضروری ہے جبکہ متفقہ مسودہ کی تیاری کیلئے اتحاد تنظیمات مدارس کو شامل کرنا احسن اقدام ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اگر ہم قرآن مجید کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنالیں تو بہت سی خرافات اور دنیاوی مسائل سے جان چھوٹ سکتی ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیمات کے مطابق ڈالنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬