04 May 2017 - 16:55
News ID: 427898
فونت
یوکیا آمانو :
بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا : عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں نے تصدیق کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
یوکیا آمانو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ، جوہری شعبے میں شفاف سرگرمیوں کی توثیق کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔

یہ بات  یوکیا آمانو  نے منگل کے روز 2020 کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے رکن ممالک کی ریویو کانفرنس کے پریپریٹری کمیٹی کے پہلے سیشن میں شریک ہونے والوں کے لئے اپنے ایک پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں نے تصدیق کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

آمانو نے کہا کہ 2015 کو عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے ایران اور پانچ طاقتور ممالک کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کی کامیابی حاصل کی اور 2016 کے جنوری کو اس معاہدے کے نفاذ کا شروع ہوگیا اور ہم ایران کے جوہری معاہدے کی نگرانی کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ، ایٹمی معاہدے کی توثیق کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے اور ہمارے انسپکٹروں اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں اور یہ ملک عارضی طور پر اضافی پروٹوکول کے معاہدے پر عملدرآمد کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے ایران میں تحفظات کے عمل کو جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬