18 May 2017 - 12:22
News ID: 428112
فونت
امریکا نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی تعاون کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
عرب امارات و امریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان کرسٹوفر شرووڈ نے بتایا ہے کہ نیا فوجی معاہدہ اس معاہدے کی جگہ لےگا جو انیس سو چورانوے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہواتھا۔

اس معاہدے کے مطابق واشنگٹن متحدہ عرب امارات میں اپنے مزید فوجی اور جنگی ساز و سامان ارسال کرسکے گا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی معاہدہ متحدہ عرب امارات میں امریکا کی فوجی موجودگی اور اس ملک میں امریکا کے جنگی ساز وسامان کی تعیناتی کو واضح کرے گا۔

پنٹاگون کے ترجمان نے اس معاہدے کی مزید تفصیلات کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کو اس بات کا امکان فراہم کرے گا کہ وہ ضرورت پڑنے پر متحدہ عرب امارات کے اندر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے حالات کے مطابق امریکا زیادہ آزادانہ طریقے سے ردعمل کا مظاہرہ کرسکے گا۔

یہ معاہدہ اس ایک ایسے وقت ہوا ہے جب امریکی وزیرجنگ جیمزمیٹیس نے ایک روز قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعاون پر بات چیت کی تھی۔

واشنگٹن نے ایک ہفتے قبل ہی متحدہ عرب کے ساتھ دوارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

ان ہتھیاروں میں پیٹریاٹ اور گائیڈڈ میزائل بھی شامل ہیں جو امریکا متحدہ عرب امارات کو فروخت کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬