28 May 2017 - 12:39
News ID: 428273
فونت
امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے والے ۲ افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔
مسلمان خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے والے 2 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک مقامی ٹرین میں رمضان المبارک کے پہلے دن پیش آیا۔

پورٹ لینڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق واقعہ ہولی وڈ ٹرانزٹ اسٹیشن پر میکس ٹرین میں شام ساڑھے 4 کے قریب پیش آیا، جب ٹرین میں سوار ایک شخص نے 2 خواتین پر، جو حلیے سے مسلمان نظر آرہی تھیں، نسل پرستانہ اور مذہبی فقرے کسنا شروع کیے۔پولیس کے مطابق خواتین پر جملے کسنے والے شخص کو 3 افراد نے روکنے کی کوشش کی، تاہم خنجر کے وار لگنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ سے قبل ہی خواتین بھی جائے وقوع سے چلی گئیں۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ خواتین ممکنہ طور پر مسلمان تھیں، جن میں سے ایک نے حجاب لے رکھا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬