30 May 2017 - 15:19
News ID: 428309
فونت
امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں۴۰ فیصد کمی کردی ہے۔
ویزہ امریکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں40 فیصد کمی کردی ہے ، جبکہ ہندوستانیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔

گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اورمذہبی جماعتوں اوراس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ دوستی کے لبادے میں پاکستان کو مسائل و مشکلات سے دوچارکررہا ہے کبھی اس ملک پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تو کبھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی امداد روک دی جاتی ہے، کبھی امداد کم  کردی جاتی ہے اور کبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جاتاہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام امریکہ کو پاکستان کا اتحادی اوردوست سمجھتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬