01 June 2017 - 13:16
News ID: 428336
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے قائم دفاع مقامات مقدسہ کے بریگیڈ نے خبر دی ہے کہ بعجاج نامی قصبہ میں داعش کے دھشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔
رضاکار فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے قائم دفاع مقامات مقدسہ کے بریگیڈ نے خبر دی ہے کہ بعجاج نامی قصبہ جو کہ سوریہ اور عراق کے باڈر پر واقع ہے میں داعش کے دھشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

شیخ وائلی نے بتایا ہے کہ کرد فوج اور حشد شعبی (رضاکار فورس) کی جانب سے باڈر پر واقع متعدد دیہاتوں کو آزاد کروانے کے بعد اب داعش بعجاج نامی گاوں میں محصور ہو چکا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق داعشیوں کے پاس صرف ایک راستہ باقی ہے جو کہ رمادی کا صحرا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے آخری ایام ہے اور جلد ہی عراقی عوام یہ خوشخبری سنے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬