02 June 2017 - 17:42
News ID: 428359
فونت
یمنی فوج نے صنعاء کے اطراف میں سعودی ٹھکانے پرخود ساختہ زلزال ۲ میزائل داغے ہیں۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اوررضاکار دستوں کے میزائل بریگیڈ نے شمال مشرقی صنعاء کے نہم علاقے کی وادی ملح میں سعودی آلہ کاروں کے ایک ٹھکانے کو میزائل زلزال سے نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اس میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا

جیزان کے البحطیط میں سعودی فوجی چھاونی پر یمن کے میزائل حملہ میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یمنی فوج کے توپخانہ ڈویژن نے جیزان کے التپۃ الحمراء میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

یمن پرسعودی تجاوز میں اب تک ہزاروں بے گناہ  شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائی، بھاری جانی و مالی نقصان

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

العالم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوب مغربی صوبے تعز کے علاقے موزع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو کاتیوشا اور زلزال دو قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اسی طرح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں الفریضہ فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں سعودی عرب کے الطلعہ اور العش فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

العسیر میں بھی شبکہ، جوازات اور علب گذرگاہ کے علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں اور رقابہ النّمسا فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حملہ کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں حیس کے علاقے سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے حامی ممالک کی مدد سے ایک اتحاد تشکیل دے کر دو سال پہلے یمن پر یلغار کی تاکہ اپنے آلہ کار یمن کے مفرور مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬