15 June 2017 - 16:50
News ID: 428558
فونت
انٹونیو گوٹیریش :
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : ناجائز صہیونی ریاست شام میں دہشتگرد عناصر بالخصوص النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انٹونیو گوٹیریش' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست شام میں دہشتگرد عناصر بالخصوص النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، یو این کے سربراہ نے مقبوضہ گولان علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارکردگی پر اپنی رپورٹ پیش کردی

انہوں نے اپنی رہورٹ میں مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے شامی علاقوں میں موجود دہشتگرد تنظیموں کی مالی امداد فراہم کی اور بعض موقعوں میں ان عناصر کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی کیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج نے شام کے مقبوضہ علاقوں میں ناجائز صہیونی ریاست اور دہشتگرد گروپوں کے درمیان ہونے والے 16 رابطوں کو نوٹ کیا جس یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دہشتگردوں اور صہیونیوں کے درمیان بہت قریبی تعاون قائم ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ناجائز صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حدود پر فائنرگ اور سرحدی خلاف ورزی سے باز رہے اور سرحدی علاقوں میں نامعلوم افراد سے رابطہ قائم نہ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬