27 June 2017 - 23:23
News ID: 428744
فونت
آیت الله نابلسی:
لبنان صیدا کے امام جمعہ نے تاکید کی ہے کہ کسی میں اتنی صلاحیت و طاقت نہیں ہے کہ جو مقاومت کے نور کو خاموش کر سکے اور فلسطین کی آزادی کے سلسلہ میں نامیدی کو فروغ دے سکے ۔
آیت الله نابلسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان صیدا کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے عید سعید فطر کی نماز جو حضرت زهرا (س) کمپلیکس میں منعقد ہوئی خطبہ نماز عید میں بیان کیا : جب عالم اسلام کے حالات کی طرف غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں نے اس طرح فعالیت انجام دی ہے کہ جیسے کہ اپنے ادارے و مرضی کے ساتھ اتحاد و قدرت سے دوری اختیار کرنے کی طرف قدم بڑھائی ہے ۔

انہوں نے تعقل و بصیرت اور فتنہ ، تعصب و انتہا پسندی سے مقابلہ کرنے کی قرآن کریم کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ہم لوگوں کو چاہیئے کہ عید کی خصوصیت کہ مظلوم و غریب و مستضعفین کے حق کی ادائے گی اور شیطان و طاغوت سے دوری ہے کو اچھی طرح پہچانیں اور حقیقی اسلام کے ساتھ مضبوط عہد کریں ۔

لبنان کے عالم دین نے وضاحت کی : عید سے سیاہ حکومت اور اس کے متحدہ کی صیہونی حکومت کے ساتھ عربی ضعیف قوم کی حقوق اور تمدن کو تباہ کرنے اور ثروت کی چوری اور ان کی سخت سازش سے مقابلہ میں ہم لوگوں کی ذمہ داری و ہوشیاری کی شروعات ہوتی ہے ۔

آیت الله نابلسی نے اس سازش سے مقابلہ میں جانفشانی کی ضروت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو اسلام کے نام پر تباہی و ویرانی کو انجام دے رہا ہے اور فتنہ پھیلا رہا ہے اور قوم کے اتحاد میں پتھر ڈال رہا ہے اس سے مقابلہ کریں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یہ سامراجی طاقت شام و یمن و عراق اور لیبیہ کی تباہی کرنے والوں میں سے ہیں ، ہم لوگ ہمیشہ میدان میں حاضر رہے نگے اور کوئی بھی مقاومت اور فلسطین کی آزادی کی امید کے نور کو خاموش نہیں کر سکتا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬