09 July 2017 - 21:49
News ID: 428925
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا : پاناما کیس کا منطقی انجام قریب ہے، ملکی سیاست کیلئے اگلا ایک ماہ انتہائی اہم ہے، بہت کچھ بدلنے والا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مختلف سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور مشائخ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں کے دوران ملکی حالات، امت مسلمہ کی صورتحال اور نئے سیاسی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے جن شخصیات سے ملاقات کی ہے ان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں ولید احمد شرقپوری، بھکھی شریف کے سجادہ نشیں صاحبزادہ سید نوید الحسن مشہدی، بارو شریف کے سجادہ نشیں پیر محمد حسن، تحریک صراط مستقیم کے امیر حجت الاسلام ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور دیگر شامل ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے دینی راہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا کے پیروکار اہل حق کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، درود والوں کو متحد کرکے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے، حکمران جے آئی ٹی سے راہ فرار اختیار کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : قطری شہزادے کو جے آئی ٹی میں پیش کرنا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے، قطری شہزادے کے خط کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، حکمران بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن اس بار کرپٹ حکمران جدہ نہیں جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کرے، پاناما کیس کا منطقی انجام قریب ہے، ملکی سیاست کیلئے اگلا ایک ماہ انتہائی اہم ہے، بہت کچھ بدلنے والا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬