14 July 2017 - 21:14
News ID: 429000
فونت
صیہونی حکام اور فوجیوں کی جانب مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
مسجد الاقصی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اسی دوران صیہونی حکومت کے سیکورٹی کے وزیر اور پولیس کمانڈر نے، درجنوں صیہونی فوجیوں اور انٹیلی جینس اہلکاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے بارہ خادموں اور محافظین کو گرفتار اور ان کا ذاتی سامان ضبط کرلیا ہے۔

تازہ خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخ محمد حسین کو مسجد الاقصی کے دوازے پر نماز جمعہ کی امامت کے بعد گرفتار کیا گیا۔مسجدالاقصی کے صحن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں نوجوانوں کے درمیان ہونے والی چھڑپ میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دو صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬