19 July 2017 - 16:11
News ID: 429072
فونت
چین کے ذرائع ابلاغ نے بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پاکستانی ذرائع ابلاغ کی مذمت کی ہے ۔
سکم میں ہندوستان اور چین کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں پاکستانی میڈیہ کی چین نے کی مذمت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ذرائع ابلاغ نے بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پاکستانی ذرائع ابلاغ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکم میں ہندوستان اور چین کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اور نہ ہی چینی راکٹوں کے حملے میں 158 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی یہ خبر بے بنیاد ہے کہ سکم سیکٹر میں چینی راکٹ فائر سے 158 بھارتی فوجی ہلاک اور چین اور بھارت مابین جنگ چھڑ گئی ہے۔

ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بیگلے نے بھی ایسی خبروں  کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

چینی میڈیا ذرائع نے تحقیقات کے بعد کہا ہے جعلی خبروں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئےجبکہ چینی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کی  اس خبر کو سراسر جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬