22 July 2017 - 15:00
News ID: 429122
فونت
بحرین کے عوام نے کل اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی اور فیملی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظربندی اور فیملی قانون کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی فوری رہائی اور نئے فیملی قوانین کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

بحرین کے عوام نے منگل کے روز بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی اورفیملی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

بحرین کے بیشترعلمائے کرام نے اپنے اپنے بیانات میں شاہی حکومت کی نمائشی پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے نئے فیملی قوانین کی مذمت کرتے ہوئے انھیں فقہ جعفریہ کے تشخص اور فقہی احکامات کے منافی قراردیا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات اور مذہبی تفریق کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬