01 August 2017 - 18:07
News ID: 429276
فونت
استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
 اسلامی تعاون تنظیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک استنبول میں آج بروز منگل مسئلہ فلسطین اور القدس کی حالیہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی غیرمعمولی نشست کا آغاز ہوگیا جس میں ایرانی وزیرخارجہ سمیت 40 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور سنیئر حکام شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اس نشست میں 14 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' شریک ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس نشست سے پہلے اپنے ترک ہم منصب 'مولود چاووش اوغلو' کے ساتھ ملاقات کی جس میں فریقین نے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیت المقدس کی حالیہ صورتحال، گزشتہ ہفتوں کے دوران ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد الاقصی میں قائم ہونے والے حدود، مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین تبدیلیاں، فلسطینی مظلوم عوام پر دباؤ ڈالنے کو بڑھانا منعقدہ اجلاس کے موضوعات میں سے ایک ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ استنبول میں منعقدہ غیرمعمولی اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

منعقدہ اجلاس کے آخر میں شریک ہونے والے ممالک ترکی کی قیادت میں ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد الاقصی پر پابندیاں اور مظلوم فلسطینی قوم کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان نشر کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬