11 August 2017 - 23:00
News ID: 429438
فونت
حکومت ہندوستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار اور بنگہ دیش کی حکومتوں سے مذاکرات کر رہا ہے۔
روہنگیا مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نئی دھلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت ہندوستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات کا مقصد چالیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے واپس بھیجنے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔

حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر ہندوستان میں مقیم ہیں اور انہیں جلد از جلد یہاں سے چلے جانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں سے بچنے کے لیے کئی ہزار روہنگیا مسلمان ہندوستان اور بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

میانمار کی حکومت بھی ملک میں آباد تقریبا دس لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دیتی ہے اور اس نے ان کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت میانمار کے صوبے راخین میں آباد ہے تاہم انہیں سن دوہزار بارہ سے انتہا پسند بدھسٹوں کے منظم حملوں کا سامنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬