15 August 2017 - 14:26
News ID: 429493
فونت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں ۶ ایف سی اہلکار ہلاک اور ۳ زخمی ہو گئے ہیں۔
ایف سی اہلکار ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں  6 ایف سی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہرنائی میں شاہرگ کے قریب  وہابی شرپسند عناصر نے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعہ اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کی گشت پر تھی، دھماکے کے نتیجے میں پیرا ملٹری فورس کے 6 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬