07 September 2017 - 16:10
News ID: 429545
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے کہا : برما کے مسلمانوں پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی مگر عالمی ضمیر خاموش اور حقوق انسانی کے دعویدار تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
mayanmar

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ ضلع جیکب آباد کے مختلف یونٹس کا دورا کیا اور عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا حسن رضا غدیری، ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا عبدالخالق منگی، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری مولانا منور حسین ساجدی، برادر لطف علی لاشاری اور دیگر مسئولین شریک تھے۔              

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ابراہیم خلیل اللہؑ عالم انسانیت کے عظیم رہبر ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر انسانیت فلاح اور کامیابی تک پہنچ سکتی ہے۔ اہل ایمان کے لئے عید قربان اور عید فطر سے بڑہ کر عید ولایت یعنی عید غدیر ہے، جو ہمیں نظام ولایت سے متمسک رہنے کا درس دیتی ہے۔       

انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی مگر عالمی ضمیر خاموش ہے اور حقوق انسانی کے دعویدار تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حقوق انسانی کے نام نہاد دعویداروں کوفلسطین، یمن اور برما میں معصوم انسانوں کا بہتا ہوا لہو نظر نہیں آرہا ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ظلم و بربریت اور دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر جمعہ 8 ستمبر کو ملک بھر میں یوم یکجھتی مظلومین منایا جائے گا۔ ہم ظلم اور دھشت گردی کے خلاف ہیںچاہے برما میں یا یمن میں۔ برما کے مظلوموں کو امن اور انصاف ملنا چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬