20 August 2017 - 00:22
News ID: 429565
فونت
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد اور فائرنگ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں شریک فلسطینیوں پر، صیہونی  فوجیوں نے آنسوگیس کے گولے پھینکے اور بعدازاں فائرنگ شروع کردی۔

پرامن مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری، اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور غرب اردن میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں اپنے غصب شدہ مکانات اور زمینوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سرزمین فلسطین میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے آئے دن فلسطینیوں کی اراضی ضبط اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے نئے نئے منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا اعلان ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دوہزار سولہ کو ایک قرار داد کے ذریعے اسرائیل کو نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کا حکم دیا تھا۔

/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬