31 August 2017 - 09:01
News ID: 429735
فونت
یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پرایک بیلیسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پرایک بیلیسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے ۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی نقصانات کا پتہ نہیں چلا ہے۔

درایں اثنا یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں صنعا کے مضافات میں پانچ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے مضافات میں واقع بنی مطر ضلع کے المساجد علاقے میں بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے جارح طیاروں نے الظاہر اور الشدا اضلاع پر کم سے کم نو بار بمباری کی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر گذشتہ ڈھائی برس سے بڑے پیمانے پر اس غریب ملک پر حملے کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬