24 September 2017 - 22:47
News ID: 430086
فونت
یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحسشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
یمنی بچوں پر سعودی عرب کے حملے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحسشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ تین دنوں میں سعودی عرب نے یمن پر 255 بار فضائی حملے کئے جن میں متعدد بےگناہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے مختلف شہروں پر 61 بار فضائی حملے کئے جبکہ صوبہ صعدہ بھی میں متعدد بار بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ صعدہ پر ایک گھر پر ہوائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬