27 September 2017 - 10:26
News ID: 430121
فونت
شہید محسن حُججی کے جسدخاکی کو آخری دیدار کے لئے تہران کی امام حسین (ع) مسجد میں رکھا گیا تھا جہاں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےشہید کا آخری دیدار کیا.
رہبر انقلاب اسلامی کی  شہید حُججی کے جنازے پر حاضری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح  تہران کی مسجد امام حسین (ع) میں ایران کے عسکری مشیر محسن حُججی شہید کے جسد خاکی کا آخری دیدار کیا اور شہید کی بلندی درجات کے لئے  دعا کی اورفاتحہ پڑھی.

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور شہید حججی کی قربانی  کو سراہتے ہوئے ان کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ شہید محسن حججی کے جسد خاکی کو پیر کی رات خصوصی پرواز کے ذریعے ایرانی دارالحکومت تہران لایا گیا.اور کل مشہد میں تشیع جنازہ کے بعدشہید حججی کے جسد خاکی کو مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں طواف کرایا گیا اور آج تہران میں تشیع جنازے کے بعد ان کے پیکر مطہر کو ان کے آبائی علاقے نجف آباد بھجوایا جائیگا جہاں کل انھیں میں دفن کیا جائے گا.

یاد رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے 'نجف آباد' سے تعلق رکھتے تھے.

داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کیا . /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬