27 September 2017 - 10:31
News ID: 430123
فونت
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر سبزہ زار گندے نالے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد توکل خان اوراعظم خان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
پاکستان پولیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، لاہور کے علاقے سبزہ زار سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ دہشتگرد محرم الحرام کے دوران مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر سبزہ زار گندے نالے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد توکل خان اوراعظم خان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان کے گروپ حزب الحرار سے ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬