09 October 2017 - 21:03
News ID: 430306
فونت
عراق کی مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کردستان کے علاقے میں عراق کے آئین کی خلاف ورزی اور ریفرنڈم کے انعقاد کے جواب میں عراقی کردستان کے خلاف نئے تادیبی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
عراقی کابینہ

رسا نیوز ایجنسی کی بغداد نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم کی شرکت سے وزرا کونسل کے اجلاس میں عراقی کردستان کے خلاف نئی پابندیاں لگائے جانے کی منظوری دے دی گ‏ئی ہے البتہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا کرد عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس اجلاس میں مواصلاتی سسٹم کو بغداد حکومت کے کنٹرول میں رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عراق کی اس کونسل نے ایران اور ترکی سے بھی اپیل کی کہ وہ کردستان کے علاقے پر حکومت بغداد کا مکمل کنٹرول ہونے تک اس علاقے سے ملنے والی تمام سرحدوں کو بند کر دیں اور اس علاقے سے تجارت روک دیں نیز تیل کی فروخت بند کر دیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام حکومت بغداد کے ساتھ ہم آہنگی سے ہی انجام دیں۔

واضح رہے کہ پچّیس ستمبر کو مسعود بارزانی کے اصرار پرعراقی کردستان کے علاقے میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد عراقی کردستان اور بغداد حکومت کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬