01 November 2017 - 08:28
News ID: 431614
فونت
العمل الاسلامی تحریک لبنان :
العمل الاسلامی تحریک لبنان نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی طرف سے جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین اس جارحیت کا مناسب جواب دے نگے ۔
العمل الاسلامی لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العمل الاسلامی تحریک لبنان نے اپنا ایک بیانیہ صادر کر کے صیہونی حکومت کی طرف سے خان یونس کے ایک ٹونل پر حملے کہ جس میں دسیوں لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں سخت مذمت کی ہے ۔

العمل الاسلامی تحریک لبنان نے تاکید کی ہے : یہ حملہ اپنی طرح کا خطرناک ، بے سابقہ اور کینہ کی ایک دلیل ہے اور دشمن صیہونی حکومت کی پوشیدہ دشمنی اور صلح کا دعوا کرنے والے تمام جھوٹے اور بنائے گئے تنطیم کے لئے ایک پیغام ہے کہ یہ دشمن کسی بھی صلحی پیغام کا پابند نہیں ہے ۔

 العمل الاسلامی نے بیان کیا : اسرائیل اپنے موقف سے پیچھے آنے ، تسلیم یا ذرہ برابر صلح کا پابند نہیں ہے بلکہ اپنے منفعت کے حصول میں مشغول ہے ، اپنے خیالی منصوبے « گریٹ اسرائیل » کو مکمل کرنے کے لئے ہر کام کو انجام دے رہا ہے ۔

 اس تحریک نے اسرائیل جارحیت کا حتمی جواب فلسطینی مجاہدین و مقاومت گروہ کا قانونی طبیعی حق جانا ہے اور اظہار کیا : اس وقت تمام عالم کے لئے روشن ہو چکا ہے کہ صیہونیستی دشمن اس جنگ کو شروع کرنے والا ہے اور مقاومت فرنٹ صرف حقانیت و موجودیت اور اپنی زمین کی آزاد کا دفاع کرنے میں مشغول ہے ۔

العمل الاسلامی بحرین نے اپنے پیغام کے اختمامی مراحل میں مقبوضہ فلسطین کی یقینی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فلسطینی مجاہدین و مقاومت جانتے ہیں کہ کس طرح اس جارحیت کا مناسب جواب دیا جائے اور بہت ہی جلد اپنے شہدا کے خون کا انتقام لے نگے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب صیہونی حکومت نے خان یونس علاقے میں ایک راکٹ سے حملہ کر کے آٹھ بے گناہ لوگوں کو شہید اور کئی لوگوں کو زخمی کر دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬