09 November 2017 - 15:02
News ID: 431726
فونت
یمنی فوج اور سیکورٹی اداروں نے صبر الموادم نامی علاقے میں غیر معمولی کاروائی کے دوران سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا۔
میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور سیکورٹی اداروں نے جنوبی صوبے تعز کے صبر الموادم نامی علاقے میں غیر معمولی کاروائی کے دوران سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یمنی فوج کے کامیاب حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے اور ان کا فوجی سازمان بھی تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے ذی ناعم شہر میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس شہر کے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے ذی ناعم کے آزاد ہونے والے علاقوں پر دوبارہ قبضے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بڑی جانفشانی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬