16 November 2017 - 22:22
News ID: 431840
فونت
ہیومن رائٹس واچ :
ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کی فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے ایسے لاتعداد ثبوت اور شواہد موصول ہوئے ہیں جن سے میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تصدیق ہوتی ہے۔

انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے تعاون سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں میانمار کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے گلے کاٹنے اور انہیں زندہ جلائے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور دیگر جرائم کے ارتکاب کے علاوہ درجنوں روہنگیا عورتوں، بچوں اور مردوں کو زندہ درگور بھی کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے ان کی لاشیں ایک جگہ جمع کرکے  انہیں آگ بھی لگا دیتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬