17 November 2017 - 19:16
News ID: 431845
فونت
سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان نے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اپنے ۳۲ سالہ خونحوار بیٹے محمد بن سلمان کو بادشاہت سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے  امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان نے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اپنے 32 سالہ خونحوار بیٹے  محمد بن سلمان کو بادشاہت سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان نے یہ فیصلہ اپنے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی عرب کے 40 اہم شہزادوں، درجنوں وزراء  اور 400 سے زائد حکام کی گرفتاری کے احکامات کے پیش نظر کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر کسی قسم کی غیر متوقع صورت حال پیش نہیں آتی، تو سعودی عرب کے شاہ سلمان اگلے ہفتے تک اپنے خونخوار بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا اگلا بادشاہ بنانے کا اعلان کردیں گے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ محمد بن سلمان اسرائیلی فوج کے تعاون سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محمد بن سلمان شاہی خاندان کے بیشتر افراد کے موقف کے خلاف ایران اور حزب اللہ کو اپنا پہلا ھدف بنانا چاہتے ہیں اور اس کام کے لیے انہوں نے لبنان میں جنگ کی شروعات کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے جبکہ محمد بن سلمان  نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر اسے اربوں ڈالر امداد دینے کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬