25 November 2017 - 20:16
News ID: 431968
فونت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ۴ افراد جاں بحق اور ۱۸ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی ایکسپریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬