08 December 2017 - 20:38
News ID: 432159
فونت
ہیومن رائٹس واچ کا مطالبہ :
ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد میں شریک ملکوں کے سربراہوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سمیت سعودی اتحاد کے تمام عہدیداروں کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، فوری طور پر یمن میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دے کیونکہ اس اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے لاکھوں یمنی شہریوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ملکوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملےکے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ سمیت بعض مغربی ممالک بھی یمن پر جارحیت اور محاصرے میں، سعودی عرب کی کھلی حمایت اور اسے ہر طرح کی اسلحہ جاتی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرر ہے ہیں۔

سعودی جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی حملوں کے نتیجے میں یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوکے رہ گیا ہے اور ہیضے سمیت مختلف طرح کی بیماریوں نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬