19 December 2017 - 17:51
News ID: 432324
فونت
یمن کے صوبے شبوہ اور الحدیدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تیرہ یمنی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقے قرین  پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ یمنی شہری شہید ہو گئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقوں بیحان اور عقبہ پر بھی  پندرہ مرتبہ حملے کئے۔ اب تک ان حملوں سے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ادھر الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اوردس زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیارے، یمن کے عام شہریوں کو مسلسل خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں۔

دریں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور صوبے مآرب میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری سعودی جرائم کا صرف ایک نمونہ ہے۔

انھوں نے یمن کے عام شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقات نہ  کئے جانے کا ذمہ دار اقوام متحدہ کو قرار دیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی صوبے مآرب پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے مجرمانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے اور وہ مسلسل اس غریب عرب ملک کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا  ہے جس کے نتیجے میں تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ اس نے یمن کا ہر طرح سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی بنا پر اس میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہے اور لوگ ہیضہ سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬