14 January 2018 - 17:56
News ID: 433638
فونت
کویت نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے لبنان کے شیعہ سفیر کو قبول کرلیا۔
ریان سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے لبنان کے شیعہ سفیر کو قبول کرلیا۔

کویت گذشتہ 6 ماہ سے ریان سعید کو شیعہ ہونے کی وجہ سے لبنان کے سفیر کے عنوان سے قبول کرنے سے انکار کررہا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق کویت کے حکام نے ریان سعید کو کویت میں لبنانی شیعہ سفیر کے عنوان سے قبول کرلیا ہے ۔

لبنانی حکومت نے ریان سعید کو 6 ماہ قبل کویت میں سفیر متعین کیا تھا جبکہ کویتی حکام شیعہ ہونے کی وجہ سے اسے قبول کرنے سے انکار کررہے تھے۔

کویتی حکام کے اس عجیب اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیکن بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کویت میں عربستان کا اثر رسوخ زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬