16 January 2018 - 21:59
News ID: 433664
فونت
الجیریا کے اسپیکر :
سعید بوحجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کے ایسے جاہلانہ فیصلہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ٹرمپ اپنے فیصلے کو روک کرے۔
بیت المقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجیریا کے اسپیکر نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں صہیونیوں کی نئی بستیوں کی تعمیرات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔

یہ بات سعید بوحجہ نے منگل کے روز تہران میں 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی تہذیبوں کے بنانے میں سب سے بہترین مثالی ملک ہے اور ہم ایرانی قوم اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

بوحجہ نے کہا کہ آج اسلامی دنیا اور مسلم ممالک بہت ہی خطروں کا شکار ہیں اور القدس شریف پر امریکہ صدر ٹرمپ کے بیوقوفانہ فیصلہ نئے چیلنج کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رد عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے ایسے جاہلانہ فیصلہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ٹرمپ اپنے فیصلے کو روک کرے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی دنیا میں مسئلہ فلسطین بہت ہی اہم موضوع ہے اسی لئے اس ملک کے خلاف تمام چیلنجوں سے مقابلہ کرنا ناگزیر اور یہ مسئلہ ایک انسان دوستانہ مسئلہ ہے۔

الجیریائی اسپیکر نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی بستیوں کی تعمیر روک جانا چاہیئے اور ہم فلسطین میں پائیدار قومی امن کی ترقی کے لئے مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی قوانین کی مبنی پر باہمی تعاون اور دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل کی عدم مخالفت پر زور دے کر تمام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی دنیا کا اہم چیلنج جیسے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہیئے اور اس حوالے سے غیرملکی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ منعقدہ کانفرنس کے ساتھ میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں اور دوسرے اسلامی ممالک کے مسائل حل ہوئیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں آج 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور اسپیکر علی لاریجانی سمیت 44 مالک کے اسپیکرز اور اعلی پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔

اسلامی پارلیمنٹ اور اسپیکرز کانفرنس 17 جنوری تک جاری رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬