19 January 2018 - 10:48
News ID: 434695
فونت
امریکہ میں چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی پیدوار کا پروگرام، تابکاری کے خطرات سے لے کر ان ہتھیاروں کے استعمال تک ماہرین کی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
امریکہ میں چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی پیدوار خطرناک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے نظر ثانی شدہ ایٹمی اسٹریٹیجک کے پہلے نسخے میں تجویز پیش کی ہے کہ محدود توانائی کے ساتھ پناہ گاہوں اور زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنانے والے انتہائی موثر اور چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کئے جائیں۔

امریکی وزیر جنگ نے اس تجویز کے جواز میں کہا ہے کہ امریکہ کو دو ہزار دس سے ایسے ماحول کا سامنا ہے جس کے مطابق امریکہ کو ماضی سے کہیں زیادہ مختلف قسم کے جدید ترین ایٹمی خطرات لاحق ہیں۔

امریکہ اپنی اس نئی حکمت عملی کے تحت شمالی کوریا، روس اور چین جیسے بعض ملکوں کے ایٹمی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر جوہری ہتھیاروں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬