03 April 2018 - 17:04
News ID: 435476
فونت
آیت الله اراکی :
مذاہب اسلامی عالمی تقریب کونسل کے جنرل سیکریٹری نے یوم الارض کے عنوان سے فلسسطینی مظاہرین کے خلاف صیہونی غاصب حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔
آیت الله اراکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذاہب اسلامی عالمی تقریب کونسل کے جنزل سیکریٹری آیت الله محسن اراکی نے یوم الارض کے عنوان سے فلسطینی عوام کی طرف سے منعقدہ مظاہرے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اس سلسلہ میں ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ یوم الارض کے عنوان سے فلسطینیوں کے مظاہرے پر صیہونی غاصب حکومت کی طرف سے ظلم و زیادتی کی خبر منتشر ہوئی جو قابل افسوس ہے ہم اس جارحانہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

مذاہب اسلامی عالمی تقریب کونسل کے جنزل سیکریٹری نے بیان کیا ہے کہ یہ شجاع و بہادر و مجاہد قوم اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے کر رہے مجاہدت و کوشش کی وجہ سے تمام فلسطینیوں کے لئے باعث فخر ہیں ۔  

یوم الارض ایک قومی روز ہے اسے شاندار طریقہ سے منانا چاہیئے ، یہ روز قوم کی حفاظت کا دن ہے کہ فلسطین کی تمام قومی تحریک اس سلسلہ میں متفق ہیں ۔

یہ حادثہ اس دن کا ہے جب ۱۹۶۷ میں صیہونی بے رحم ظالم و غاصب حکومت کی فوج نے ہزاروں ہکٹر فلسطین کی رہائشی علاقے جو خصوصی مالکیت کا حامل تھا عالمی ادارے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے آنکھ کے سامنے بے گناہ مظلوم فلسطینی سے چھین لیا اور کسی کے حلق سے آواز تک نہیں نکلی ۔ /۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬