‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2018 - 10:03
News ID: 435515
فونت
حامد کرزئی:
سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نہ برطانیہ اور نہ ہی امریکا ، صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔
حامد کرزئی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر روس پاکستان اور افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات ہموار کرتا ہے تو اس صورت میں ماسکو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تو ہم پہلے ہی کئی بار شکست دے چکے ہیں جبکہ امریکا گزشتہ 17 برسوں سے ہمیں مارر رہا ہے ۔ امریکا نے سب کو دھوکا دیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف یہ کیسی جنگ ہے؟ کہ طالبان کے پاس اس وقت پہلے سے زیادہ اسلحہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روس ہی وہ واحد قوت ہے جس کی مدد سے ہم دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔

سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ روس نے افغانستان میں اسکول اور اسپتال بھی تعمیر کیے تھے ۔ امریکا جھوٹ بولتا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں افغانستان میں القاعدہ کا قیام عمل میں آیا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکا نے جنگ کی آڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا۔

حامد کرزئی نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر سب کو دھوکا دیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬