26 April 2018 - 12:20
News ID: 435702
فونت
قطر کے وزير خارجہ:
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے ۔
محمد بن عبدالرحمان آل ثانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شام میں فوج بھیجنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر  کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ  بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔

قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے شام کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کو باقی رکھے ۔

عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے  قطر کی حمایت ترک  کرنے سے پہلے  قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں ۔

عادل الجبیر نے کہا کہ اگر امریکہ قطر سے اپنے فوجی  نکال لے تو قطری حکومت ایک ہفتہ کے اندر ختم ہوجائے گي۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬