01 May 2018 - 14:37
News ID: 435772
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندہارکے ضلع دامان میں ۴ بم دھماکوں میں صحافیوں سمیت ۵۵ جاں بحق سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے قندہارمیں خودکش حملہ آورنے غیرملکی فورسزکی گاڑی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے صوبے کے ضلع دامان میں خود کو غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں2 بم دھماکوں میں متعدد صحافیوں سمیت 29 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے دفترکے قریب خودکودھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں اورصحافیوں کونشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں حملوں میں کم از کم29 افراد جاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ان اموات میں اضافے کا امکان ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تکفیری گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

دریں اثنا افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بحسود ضلع کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جاں بحق جبکہ ضلع کے ڈپٹی گورنر اور دیگر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اس وقت ہوا جب ضلع گورنرکے کمپاؤنڈ کے قریب گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 22 اپریل کو کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد شہید اور 119 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 12 اپریل 2018 کو افغان صوبہ غزنی میں ضلعی حکومت کے کمپاؤنڈ پر طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ضلعی گورنر اور پولیس اہلکاروں سمیت  15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قیمتی جانوں کے ضیاع پرغمزدہ ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جن کے عزیز و اقارب ان حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے، ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے بہادر افغان عوام کے عزم کو ایسے بزدلانہ حملوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬