03 May 2018 - 10:27
News ID: 435783
فونت
امریکا نے شام میں دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شام پر امریکی بمباری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرایع نے بیان کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ مشن کا مقصد شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ امریکا نیٹو کے اپنے اتحادی ترکی اور امریکی پارٹنرز اسرائیل سے مل کر کام کرے گا تاکہ ان کی سرحدوں کو داعش سے محفوظ بنایا جاسکے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اگست دو ہزار چودہ میں اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نام نہاد اتحاد تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کیں۔

عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں امریکی اتحاد کے حملوں میں لاتعداد بے گناہ عام شہری مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ امریکی اتحاد کا مقصد شام کی حکومت کو کمزور کرنا ہے ۔ شام کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ امریکی اتحاد نے شام کی بنیادی شہری تنصیبات، پلوں، اسپتالوں اور اسکولوں و کالجوں کو تباہ  کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کے بہانے شام کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے پروگرام پرعمل در آمد کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬